ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نے تین منشیات فروشوں سے آدھاکلوآئس، چرس اورشراب برآمد کرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او نواں شہر سید فیصل علی شاہ نے منشیات فروش دلدار عرف پپو ولد رفیق سکنہ بلال ٹاون سے 01 کین شراب اور 03 کلو 561 گرام چرس، محسن ولد ارشاد سکنہ ناڑیاں روڈ سے 01 کلو 593 گرام ہیروئن اور ندیم ولد اورنگزیب سکنہ میرپور سے 480 گرام آئس اور 20 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی پر اہلیان علاقہ نے نواں شہر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش علاقہ کے نوجوانوں کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں ایسے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہنی چاہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!