پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مشتاق کا ساتھیوں سمیت امریکہ پلٹ میاں بیوی پر تشدد۔ مقدمہ درج۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ /یاورحیات)امریکہ پلٹ میاں بیوی پر تشدد خاتون کی درخواست پر غازی پولیس اسٹیشن میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیازرائع کے مطابق شوہر بیوی تشدد کیس میں ڈی ایس پی غازی عمرحیات نے بتایا ہے کہ امریکی پلٹ خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوگی ہے گزشتہ دن واقعہ پیش آیا تھاجس میں غازی بازار میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعہ پر جھگڑا ہواجس ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہیں خاتون کی جانب سے مبینہ تشدد کا الزام پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مشتاق ویگردو ساتھیوں پر عائد کیا گیاجبکہ چوہدری مشتاق نے موقف اختیار کیاتھا کہ خاتون نے مجھ پر غلط الزام عائد کیا میں نے تشدد نہیں کیا۔

لیکن ڈی ایس پی غازی عمرحیات کے مطابق پولیس کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوہدری مشتاق مسماۃ ع اور اس کے شوہر پرتشدد میں ملوث ہیں جو فوٹیج میں واضع طور پر نظر آتاہے اسکے علاوہ ان کے ساتھ دیگر دو نامعلوم افرادبھی موجود تھے جن کی شناخت ہوچکی ہے۔پولیس اس کیس میں مزید بھی تفتیش کر رہی ہیپولیس اپنے طرف کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گیں لے ڈی ایس پی کے مطابق پولیس نے درخواست گزارامریکی خاتون کی درخواست پرتیس منٹ کے اندر ایف آئی آر درج کر کے اور سی سی ٹی وی فوٹج کا ثبوت حاصل کیااور اپنی کارکردگی شو کی ہے ڈی ایس پی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جہاں تک ایف آئی آر میں مزیددفعات کے اندراج کا تعلق ہے تو قانون کے تحت جہاں کمی بیشی ہوئی اسے زمنی میں پورا کیاکردیاجائے گا علاقہ میں کسی بھی حالت میں بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی علاقہ میں شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!