یونین کونسل بالڈھیری میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی۔ایم این اے عظمیٰ ریاض اوراسحاق سلیمانی مہمان خصوصی۔

ایبٹ آباد(محمد سلیم تنولی سے)ایبٹ آباد انصاف ویلفیئر ونگ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ ایم این اے عظمی ریاض جدون کا یونین کونسل بالڈھیری میں تنظیم سازی کے موقع پر عہدیداران و معززین علاقہ سے خطاب۔یونین کونسل بالڈھیری میں انصاف ویلفیئر ونگ کی نومنتخب عہدیداران کو نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ریجنل صدر و ایم این اے عظمی ریاض جدون کا کہنا تھا کہ ویلفیئر ونگ کا مقصد حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کرنا ہے۔گلی نالی پختہ کرنے سے ہٹ کر عوام کے روزمرہ مسائل کو ذمہ داران تک پہنچانا اور انکا حل کرنا ویلفیئر ونگ کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے جس کو نومنتخب عہدیداران بطریق احسن سرانجام دے کر دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹ سکیں گے۔ تقریب میں ریجنل جنرل سیکرٹری اشتیاق خان، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ محمد اسحاق زکریا، تحصیل صدر کاشف جدون، عمرخان، جہانزیب خان جدون، نزیر احمد مغل، رضا خان، تیمور خان سمیت دیگر پارٹی ورکرز و عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!