چالان سید پر شہری کا غیر اخلاقی نام لکھنے قمر حیات خان نے ٹریفک اہلکار کو معطل کرکے لائن حاضرکر دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کا شہری کی تضحیک کا نوٹس، محکمانہ کاروائی کا حکم، پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)چیف ٹریفک آفیسر پشاور قمر حیات خان نے شہری کی تضحیک کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹکٹنگ آفیسر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ اس کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں ٹکٹنگ آفیسر رومان شاہ کی جانب سے شہری کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان دیا تو چالان رسید پر اس کا انتہائی غیر اخلاقی نام درج کیا متاثرہ شہری محکم تعلیم میں ملازم ہے چالان رسید پر درج نام کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور رومان شاہ کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ مزید کاروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے سی ٹی او کے مطابق ٹریفک پولیس پہلے سلام اور پھر کلام کی پالیسی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں پولیس عوام کی محافظ ہے لیکن شہری کی تضحیک نا قابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!