درندہ صفت سفاک قاتل محمد نواز نے اونچی آواز میں اذان دینے اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے پر قاری اللہ یارکوشہید کردیا۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ)امام مسجد کو قتل کردیا گیا لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ اللہ یار خان ولد ممتاز سکنہ پنڈی گھیب ضلع اٹک حال مقیم امام مسجد دھمکار کالونی جاگل ہری پور اور علاقہ تھانہ کھلابٹ کے رہائشی امام مسجد کو گزشتہ روز نواز ولد میر حیدر سکنہ دھمکار کالونی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اندھا دھندفائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے اطلاع پاکر نعش کو ٹراما سنٹر ہری پورمنتقل کیا حہاں پوسٹ مارٹم او ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیا۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں زرائع نے بتایا ہے کہ مزکورہ قاتل نواز حال ہی میں تین ماہ قبل پاکستان آرمی کی نوکری چھوڑ کر واپس آیا ہے پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ذاتی شاخسانہ کا واقعہ لگتا ہے جبکہ مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ قرآن پاک کا سبق اونچی آواز میں کیوں پڑھا مقتول کا جرم بن گیاتھا،مسجد میں آذان کیوں دی؟ جس کے بعد قاتل نے امام مسجد قاری اللہ یار کو مسجد سے باہر بلا کر آتشیں اسلحہ سے قتل کر دیا۔سفاک ملزم قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب۔

تھانہ کھلابٹ پولیس نیایس آئی امتیاز احمد کی مدعیت میں ملزم محمد نواز ولد میر حیدر سکنہ دھمکار کالونی موضع جاگل کے خلاف زیر دفعہ مقدمہ علت نمبر 632 جرم 302 درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ زنی شروع کر دی ہے جبکہ۔مصدقہ و باخبر ذرائع کے مطابق ہریپور ہزارہ کھلابٹ ٹاونشپ کے موضع جاگل دھمکار کالونی میں علی الصبح مسجد کیامام قاری اللہ یار ولد ممتاز کو درندہ صفت سفاک قاتل محمد نواز نے اونچی آواز میں اذان دینے اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے پر مسجد سے باہر بلا کر گولی مار دی۔امام مسجد قاری اللہ یار موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوع سے آسانی کے ساتھ بھاگ نکلا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!