بدترین مہنگائی کیخلاف قومی وطن پارٹی کا ایبٹ آباد کینٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) قومی وطن پارٹی کا ایبٹ آباد کینٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ بڑی تعداد میں قومی وطن پارٹی کے کارکنان سمیت شہریوں کی شرکت مہنگائی اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی ناقص پالیسی کے باعث قومی وطن پارٹی کے زیرِ اہتمام کینٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے آج ملک کی حالت یہ ہے کہ غریب فاقوں پر مجبور ہیں عوام حکومتی کارکردگی سے عاجز آ گئی ہے ہمارے ملک کے اوپر نااہل حکمران کو مسلط کرنے والوں سے عوام ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہے کہ ہماری اس حکومت سے جان چھوڑوائیں تاکہ عوام چین سے جی سکے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء احمد نواز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے آج حالت یہ ہے کہ غریب بھوک سے مر رہا ہے غریب غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے آج ملک میں پٹرولیم مصنوعات سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں چینی 130 روپے سے 160 روپے تک جا پہنچی اسی طرح پیٹرول بھی 145 روپے تک جا پہنچا ہے ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ نااہل حکومت کبھی اوگرا کی سمری پر چلتے ہیں اور کبھی شہنشاہی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اپنی مرضی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اب بھی عوام میں اس حکومت کو مانتی ہے اب بہت ہوگیا عوام اس حکومت کی کارکردگی سے آگے جا چکے ہیں اب ہمیں حکومت کا بستر گول ہوتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں فلم اور مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے آگے بڑھا اور شروع کیا جائے گا اور اس وقت تک وہاں سے نہیں ہٹایا جائے گا جب تک حکومت کا پٹھا گول نہیں ہوتا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!