ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) اشتہاری مجرم مشر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ: لائٹ مشین گن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ حویلیاں پولیس نے گزشتہ رات ڈھیری کیہال میں اشتہاری مجرم مشر ولد زرین کی گرفتاری کے سلسلہ میں چھاپہ زنی کی۔ تلاشی کے دوران اس کے گھر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ اشتہاری مجرم کی عدم دستیابی پر موقع پر موجود اشتہاری مجرم کا بھائی سلیم ولد زرین کو گرفتار کر لیا گیا۔خانہ تلاشی کے دوران گھر سے ایک عدد لائٹ مشین گن بمعہ 762 کارتوس، ایک رائفل ایٹ ایم ایم، ایک بندوق بارہ بور، ایک عددپستول نائن ایم ایم اور دوسو کارتوس مختلف بور برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ حویلیاں میں دفعہ 15AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے حالیہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈونگاگلی سمیت دیگر علاقوں سے گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے انٹی کارلفٹنگ سیل کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا ہے […]