خاتون کے گھر پرچھاپہ: ایس ایچ اوواجد کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کاحکم۔

بالاکوٹ (وائس آف ہزارہ)چکڑیالی کی رہائشی خاتون کے گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے پر سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کے خلاف ایک دوسرے کیس میں بھی عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ مانسہرہ کے علاقہ چکڑیالی کی رہائشی خاتون مسماۃ عائشہ اختر زوجہ اختر کی جسٹس آف پیس کے تحت دی گئی۔ 22اے کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر سابق ایس ایچ او سٹی واجد خان کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے موقف اپنایا کہ ایک ماہ قبل رات ایک بجے کے قریب ایس ایچ او تھانہ سٹی سرچ وارنٹ کے بغیر بمعہ نفری بغیر زبردستی گھر کے اندر گھس کر تلاشی لینا شروع کر دی اور گھر میں موجود طلائی زیورات نقدی رقم لے کر چلے گئے۔ جن کے خلاف ڈی پی او مانسہرہ کو در خواست دی۔ سائلہ کی کوئی شنوائی نہ ھوئی۔ جس پر جسٹس آف پیس کی تحت عدالت میں دراخواست دی گئی اور عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرنے کے بعد وکلاء کے دلائل کی روشنی میں سابق ایس ایچ او سٹی واجد خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈی پی او مانسہرہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس کیس میں کسی ایماندار تفتیشی افسر کا تقرر کرکے اصل حقائق منظر پر لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!