ایبٹ آباد میں بارش اورگلیات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)ایبٹ آباد شہر میں رات گئے سے بارش اور گلیات کے بالائی علاقوں نتھیاگلی ایوبیہ چھانگلہ گلی خیرا گلی کالا باغ لورہ بکوٹ ٹھنڈیانی بوئی و گردونواح میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ جاری برفباری اور سرد ہواوُں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا سرکل گلیات کے بالائی علاقوں میں برفباری سے گلیات کی تمام رابطہ سڑکیں مکمل بند گلیات میں کئی سیاح برفباری سے روڈ بند ہو گئے دوسری جانب گاڑی کے ٹائروں سے لگانے والے چین مافیا نے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔

سیاحوں سے ڈبل ریٹ وصول کرنے لگے جی ڈی اے کی جانب سے روڈ سے برفباری ہٹنے کے کوئی اقدامات نہیں کیے جا سکے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا شدید برفباری سے گلیات کے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے مقامی افراد کے مطابق برفباری اور بارش سے ایندھن کے قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ایبٹ آباد شہر، حویلیاں، قلندر آباد، شیروان، دھمتوڑ، کاکول میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑی علاقوں نتھیاگلی، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی، خیرا گلی، کالا باغ اور باڑہ گلی لورہ بکوٹ میں رات گئے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے برفباری سے گلیات میں تمام رابطہ سڑکیں مکمل بند ہو چکی ہیں۔جبکہ مین شاہراہ ریشم گلیات و ٹھنڈیانی روڈ گردونواح کے روڈوں سے برف نہ ہٹائی جا سکی بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں ہو گیا ہے مقامی لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ گلیات میں میں شاہراہ ریشم سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند ہونے سیمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی زرائع کے مطابق برفباری سے کء سیاح روڈ بند ہونے سے گلیات میں پھنس چکے ہیں جبکہ چین مافیا نے سیاح کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس پر سیاح اور مقامی لوگ سراپا احتجاج ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ دو دن تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!