چارسالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالاسمیرگرفتار۔

ایبٹ آباد:فریال جنسی زیادتی کیس کے بعد بھی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات نہ رک سکے تھانہ حویلیاں کی چوکی پی او ایف کی حدود سلطانپور محلہ شیخاں میں چار سالہ بچی کے ساتھ حنسی زیادتی کی کوشش ملزم گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع، اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ حویلیاں کی چوکی پی او ایف کی حدود سلطانپور محلہ شیخان چار سالہ مسماۃ(ا) دختر نواز خان گھر کے بابر کھیل رہی تھی کہ سمیر ولد شاہنواز نے ٹافی کی لالچ دے کر ویرانے میں لے گیا اور وہاں مسماۃ(ا) کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا جس کی وجہ سے چار سالہ بچی کی حالت غیر ہو گئی اور بچی نے رونا شروع کر دیا جس پر مقامی لوگوں نے اسے دیکھ لیا اور وہ ننھی کلی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی بچی کا ولد اور پی او ایف چوکی انچارج موقع نازک خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ اور بچی کو غیر حالت میں حویلیاں ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی جسے چند منٹوں میں گرفتار کر کے ملزم سمیر کے خلاف علت نمبر 703 زیر دفعہ 376/511 PPC کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد جیسے پرامن شہر میں آئے روز ننھی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعیات رونما ہونا سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کو ایسے واقعیات کی روک تھام کے لیے سخت قانوں سازی کی ضرورت ہے ہمارا وزیر اعظیم عمران سے مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے فلفور قانون سازی کو یقینی بنایا جائے۔

Facebook Comments