خون سفید ہوگیا۔ عیدالاضحی کے روز بھائی نے بھائی کوقتل کردیا۔

ایبٹ آباد: خون سفید ہوگیا۔ عیدالاضحی کے روز جانورقربان کرنے کی بجائے بھائی نے بھائی کوقتل کردیا۔جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کرقتل کردیا۔ اس ضمن میں تھانہ ناڑہ کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گاؤں مساح گوجری کے رہائشی شان محمد کا اپنے بھائی محمد انور کیساتھ جائیداد وغیرہ کا تنازعہ چلا آرہاتھا۔ دونوں بھائیوں میں اس وجہ سے آئے روز جھگڑے بھی ہوتے رہتے تھے۔

عیدالاضحی کے روز محمد انور نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی شان محمد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی موقع پر پہنچ گئی۔ مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں منتقل کیاگیا۔ ورثاء کی رپورٹ پر تھانہ ناڑہ میں محمد انور کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!