بدبخت بیٹے نے زمین کی لالچ میں ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں کے وار کر کے سگی ماں کو شدید زخمی کر دیا۔

کاغان:بدبخت بیٹے نے زمین کی لالچ میں ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں کے وار کر کے سگی ماں کو شدید زخمی کر دیا،والدہ کی درخواست پر تھانہ کاغان میں مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیل و واقعات کے مطابق تھانہ کاغان کی حدود جلکھڈ حال ہنگرائی میں مقیم بیوہ خاتون مسماۃ گلشن بیوہ منشی خان نے تھانہ کاغان میں اندراج مقدمہ اور بعد ازاں ڈی ایس پی بالاکوٹ کے نام دی جانیوالی اپنی درخواست میں بتایا ہے کہ اس کا اپنے بیٹے ارشد ولد منشی خان کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چلا آرہا ہے اور اس سے قبل بھی متعدد بار جرگوں میں اس نے معافی مانگی،گزشتہ روز اس کے بیٹے محمد ارشد ولد منشی خان اور دیگر ساتھیوں نیاز احمد ولد محمود،محمد عرفان،محمد یعقوب پسران ہاشم علی،مسماۃ گلناز، نورین،محمود ولد عبد الغنی نے سربازار اس پر ڈنڈوں کے وار سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کیاجس پر ان کیخلاف تھانہ کاغان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بیوہ خاتون کے مطابق اس کے بیٹے ارشد نامی کے دیگر ساتھیوں میں سے محمد یعقوب ولد ہاشم علی نے اس کی اراضی پر ناجائز جبراً قبضہ کر کے اپنی تعمیرات کر رکھی ہیں، اور وہ اس کے یتیم بچوں کانوالہ چھیننے اور انہیں ان کے حق سے محروم کرنے کے درپے ہو چکا ہے،انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فریاد لیکر علاقہ کی معتبر ومعزز شخصیت سردار شاہجہان آف ٹنگر کے پاس گئی تو یہی مافیائان کے خلاف ہو گیا ہے، فرضی،جعلی،خودساختہ اور جھوٹے مقدمات و درخواست بازی کے ذریعے کراس مقدمات قائم کرنے کیلئے پولیس کوگمراہ کرنے اور ان کے وقت کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں،متاثرہ خاتون گلشن بی بی کے مطابق FIRکے اندراج کے باوجود مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اسکے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ہیں،متاثرہ خاتون نے آئی جی خیبر پختونخواہ،ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی ایس پی بالاکوٹ سے تحفظ جان ومال کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!