ایبٹ آباد کے چار سرکلوں کے 86 موضع جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائر کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مال کا ایک اور کارنامہ عوامی سہولیات کے پیشِ نظر ضلع ایبٹ آباد کے چار سرکلوں کے 86 موضع جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائر کر دیا گیا اسی سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ نے نئی تحصیل بلڈنگ میں سروس ڈیلوری سنٹر دفتر کا افتتاح کر دیا گیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرریونیو،پٹواریوں،عوامی حلقوں سمیت صحافی برادری نے شرکت کی اس موقع پر سروس ڈیلوری سنٹر کے انچارج ڈائریکٹر فرخ مسعود نے کمپیوٹرائز ریکارڈ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر کے چار سرکلوں اورش، بکوٹ، باگن،شیروان کے 86 موزہ جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائر کر دیا گیا ہے اور تمام موذہ جات کے ریکارڈ تیزی سے اپڈیٹ کیا جا رہا ہے انشااللہ وہ تمام موذے بھی اس میں شامل کر لیے جائیں گے اس سسٹم کے تحت عوام کو نئی تحصیل بلڈنگ میں قائم سروس ڈیلوری کے نام سے سٹنر قائم کر دیا گیا ہے۔

جس میں ایک ہی چھت تلے عوام کو تین سہولیات جنمیں فردات، انتقالات، بدرات، کر سروس ایک آسان طریقے کے تحت کی جائیں گے ان تمام کاموں کے حصول کی سرکاری فیس اور لین دین بنک کے ذریعے کی جائے گی انتقال کے حصول کے لیے رجسٹریشن فیس پانچ سو روپے ہو گی جبکہ دیگر سرکاری ٹیکس الگ ہو گے،فرد کے ایک صحفہ کی فیس 200 روپے ہے جبکہ پانچ سے زیادہ صحفے ہونے کی صورت میں 100 روپے پر صفحہ چارج کی جائے گی اس تمام طریقہ کار کرپشن بھی نہیں کی جا سکے گی اس سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے گی تقریب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے 86 موذہ جات کمپیوٹرائز کر کے عوام کو سہولیات فراہم کر دی ہیں جس کے تحت ہر ایک کو جلد از جلد اس سہولت فراہم کی جائے گی انشاللہ ہماری ریونیو ڈیپاٹمنٹ عوامی سہولت کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کر رہا ہے مارچ کے آخر تک شہر بھر کے موذہ جات کو کمپیوٹرائز کر دیا جائے گا ہم اسی دفتر میں متعلقہ بنک کی برانچ بھی بنا رہے جس کے تحت یہی پر ہر فیس ادائیگی میں بھی آسانی ہو گی واقع رہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اس سہولت کے لیے سروس ڈیلوری سروس کے دفتر کی تعمیر کا افتتاح 3 جولائی 2018 میں کیا تھا جو آج مکمل ہو چکا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!