دو سالہ معصوم زینب کی نعش اکیس گھنٹوں بعد مل گئی۔

ایبٹ آباد: جھگیاں سے برستاتی نالے میں بہہ جانے والی دو سالہ معصوم زینب کی نعش اکیس گھنٹوں بعد مل گئی۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ایبٹ آباد میں شدید طوفانی بارش کے باعث نالوں میں تغیانی آگئی تھی جس وجہ سے مری روڈ جھگیاں کے مقام سے عاصم نامی شخص دو سالہ بیٹی زینب برساتی نالہ بہہ گئی تھی جس کی تلاش کا کام جاری ہے واقعہ کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئی تھیں بچی کی تلاش کیلئے ریسکیو کی دو ٹیموں میں سے ایک حویلیاں اور دوسری مری روڈ پر تلاش کرتی رہیں۔ذرائع کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے اکیس گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد جمعہ کی صبح زینب کی لاش ڈھونڈ نکالی۔ واضح رہے کہ جونہی بارش ہوتی ہے شہر بھر کے برساتی نالے بند ہونے کی وجہ سے ان میں طغیانی آ جاتی ہے اور سارا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے نالوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور صفائی نہ کی وجہ ہرسال قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا اور ہرسال متعدد بچے اور بڑے افراد برساتی نالوں میں بہہ جاتے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے کارواہی کا مطالبعہ کر دیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!