کیہال کے مکین کارلفٹروں اورچوروں سے عاجز آگئے۔ ڈی پی او سے کارروائی کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود کہیال اربن میں چوری کی وارداتیں عام ہونے لگیں تھانہ کینٹ پولیس خانہ پوری تک محدود گزشتہ ایک ماہ کے دوران موٹر سائیکل موٹر کاروں کے علاوہ رہائشی گھروں میں چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں۔ باذوق ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کے اہلکارکار لفٹر چور گروہ پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہے۔ایبٹ آباد شہر کا گنجان آباد علاقہ اپر کیہال لوئرکیہال سمیت دیگر علاقہ جات کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اہلیان علاقہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد بابر ظہور آفریدی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس کو ہدایات کریں کہ وہ قبضہ مافیا ڈکیت گروہ آوارہ نوجوان کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور شہر میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کریں تاکہ گنجان آباد علاقے کہیال کی عوام پولیس پر بھروسہ کر کے دوبارہ عدم تحفظ کی شکار ی سے نکل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!