وزیراعظم کے احساس پروگرام کیلئے تناول اورگلیات کے لوگ ہزاروں خرچ کرنے کے باوجود امدادی رقوم سے محروم۔

ایبٹ آباد/لوئرتناول:وزیراعظم پاکستان کا احساس کفالت پروگرام مستحقین کے لیئے وبال جان بن گیا۔ 12ہزار کی وصولی کے لیئے لوئر تناول اور گلیات کے دور دراز علاقوں کے مکینوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث اپنی رقم کا بڑا حصہ گاڑیوں کی بکنگ میں کرائے کی مد میں خرچ کر دیا۔دور دراز سے جو لوگ 2 سے 3 ہزار روپے میں گاڑی بکنگ کرکے ایبٹ آباد احساس پروگرام سینٹر پہنچتے ہیں تو سنٹروں پر اکثر لوگوں کے فنگر پرنٹ میچ نہیں کرتے۔جس وجہ سے غریب لوگوں کے لئے رقم کا حصول ممکن نہیں ہوتا۔عملے کی جانب سے اگلے دن کی تاریخ دے دی جاتی ہے اکثر لوگ تو 2 سے 3 چکر سنٹرکے لگا چکے ہیں تاہم ابھی تک امدادی رقم سے محروم ہیں۔غریب عوام نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے فنگر پرنٹ میچ نہیں ہوتے ان کے لیئے متبادل کے طور پر کوئی طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ غریب لوگ احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!