لورہ سوارگلی روڈ کی خستہ حالی کیخلاف اہلیان علاقہ کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)لورہ سوار گلی روڈ کی خستہ حالی کے خلاف اہلیان اپر گلیات نے ایبٹ آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت اور منتخب ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ لاکھوں افراد کو مستفید کرنے والی لورہ سوار گلی روڈ کی فی الفور تعمیر و مرمت کی جائے کیونکہ اس روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز اور مسافر تنگ ہیں بلکہ آئے روز حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں جن میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو چکا ہے مظاہرے کی قیادت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت مبشر عباسی،سمیع اللہ،سجاد احمد، کاشف، شہر یار عباسی، حمزہ ایاز، عمران عباسی و دیگر کر رہے تھے مظاہرے میں اہلیان علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ ہوا تو ہم شاہراہ ریشم پر دھرنا دیں گے اراکین اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ احتجاج کے تمام تر ذرائع بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے روڈ جگہ جگہ سے لینڈ سلائیڈ ہو چکا ہے اور اس میں بڑے بڑے گھڑے پڑ گئے ہیں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو روڈ پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے روز بروز اس کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!