یونین کونسل میرپور کے علاقوں کو کینٹ میں شامل کرنے کیخلاف احتجاجی جلسہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) یونین کونسل میرپور کے علاقوں کو کینٹ میں شامل کرنے کیخلاف احتجاجی جلسہ۔ اہلیان میرپورکاقانونی کارروائی کا اعلان۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ کینٹ بورڈ کی انتظامیہ ڈسٹرکٹ کونسل کے علاقوں کو بغیرکسی وجہ کے کینٹ میں شامل کرتی جارہی ہے۔ اورلوگوں کو کوئی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ یونین کونسل میرپور کے بھی کئی علاقے جوکہ ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں آتے ہیں۔ ان علاقوں کو بھی کینٹ میں شامل کرلیاگیاہے۔ جس پر حاجی لعل افسر خان جدون کی زیر صدارت احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیاگیا۔ جنرل سیکرٹری کے فرائض اظہر خان نے سرانجام دیئے۔ احتجاجی جلسہ میں علاقہ میرپور کی سرکردہ شخصیات حاجی خان افسرخان، گلزار خان، غفور خان، ابرار خان،طارق خان، حبیب خان، اقبال خان، صفدر خان، ذوالفقار خان، قیصرخان، احتشام خان اور دیگرنے ایک ایک احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا۔ جس میں یونین کونسل میرپور کے لوگوں نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین میرپور نے کہاکہ جورقبہ یونین کونسل میرپور کا علاقہ ہے ہماری مشاورت کے بغیر اس کو کنٹونمنٹ بورڈ میں ڈالا گیاہے۔ اس کو کنٹونمنٹ سے نکال کر دوبارہ ڈسٹرکٹ کونسل میں شامل کیاجائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو اہلیان میرپور کینٹ بورڈ کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!