گاؤں میراتل کے مکین رہائشی علاقے میں کالج اورہاسٹل کے قیام کیخلاف سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد:گاؤں میراتل کے مکین رہائشی علاقے میں کالج اورہاسٹل کے قیام کیخلاف سراپا احتجاج۔ آبادی سے منتقل کرنے کا مطالبہ۔ اس ضمن میں میاں دی سیری گاؤں میرا تل کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو دی جانیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ ہمارے گاؤں کے رہائشی شہزاد ولد محمد یوسف نے اپنی پراپرٹی ایبٹ آباد کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے نام سے کالج اور ہاسٹل کیلئے کرائے پردے دیاہے۔ ہمارا گاؤں ایک صاف ستھراچھوٹا سا گاؤں ہے۔ ایک رہائشی علاقے میں کالج اور ہاسٹل کا قیام کسی صورت قانوناً درست نہیں ہے۔ ہم لوگوں نے مالک مکان شہزاد سے بھی بات کی ہے لیکن وہ اپنا مکان کرائے پر دینے پر بضد ہیں۔ ڈپٹی کمشنر، کمشنر ہزارہ سے ہماری اپیل ہے کہ رہائشی علاقے میں کالج اور ہاسٹل کا قیام کسی صورت ہمیں قابل قبول نہیں ہے۔ اس لئے اس کالج اورہاسٹل کو رہائشی علاقے سے باہر منتقل کیاجائے۔ بصورت دیگر گاؤں میراتل کے مکین احتجاج پر مجبور ہونگے۔

Facebook Comments