رضوانہ بی بی بھی سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کے دھڑے میں شامل ہو گئیں۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)معروف سیاسی و سماجی کارکن رضوانہ بی بی بابائے بلدیات سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کے دھڑے میں شامل ہو گئی ہیں اس بات کا اعلان انھوں نے گزشتہ روز اپنی طرف سے یوسف ایوب خان کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی کے موقع پر کیا جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر راجہ احتشام سٹی صدر فیصل ترک ڈاکٹر ونگ کے ڈاکٹر منور آفریدی اقلیتی ونگ کے ڈاکٹر عرفان ناصر یوتھ ونگ کے اللہ یار خان ویمن ونگ کی صدر روبینہ شاہین،ساجدہ حسرت خان،صدیقہ قاضی خالدہ یونس سمیت احسن خان،وحید احمد،رفیق خان،شوقیہ خان،خالد خان،نادرخان،عبداللہ خان،حبیب ایوب خان،راشد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

رضوانہ بی بی نے کہا کہ یوسف ایوب خان ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں پچھلے آٹھ دس سالوں میں انھوں نے ہری پور میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں ہم لوگ یوسف ایوب خان کے دست وبازو ہیں ان شاء اللہ اپنے خاندان برادری اور دیگر قریبی لوگوں کو بھی یوسف خان کے دھڑے میں شامل کریں گے اس موقع پر یوسف ایوب خان نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہا کہ مخالفین کے پروپیگنڈوں،افواہوں اور بے جا تنقید کے باوجودضلع کی محرومیوں کے خاتمہ اور عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ترقی کا یہ سفر تیزی سے جاری ہے اور رہے گا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آئندہ مارچ تک مشکل نظر آتے ہیں تاہم جب بھی انتخابات ہوئے تمام نشستوں پر پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو حصہ لینے کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!