سی پیک کے تعمیراتی کام کے دوران تباہ ہونیوالی سڑکوں کو جلددوبارہ مرمت کردیاجائیگا: علی خان جدون/قلندرلودھی۔

ایبٹ آباد:ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقدہ میٹنگ میں سی پیک کی تعمیر کے دوران حلقہ PK-38 اور حلقہ NA-17 میں متاثر ہونے والی سڑکوں کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں اجلاس زیر صدارت منسٹر ریونیو خیبر پختونخواہ قلندر خان لودھی کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ میٹنگ میں سڑکوں کی دوبارہ بحالی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ میٹنگ میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، چائنیز کنٹریکٹرز، سی پیک اتھارٹی، این ایچ اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ محکمہ جات چائنیز کنٹریکٹر ساتھ مل کر تمام سڑکوں کا دوبارہ معائنہ کریں گے اورباقی ماندہ سڑکوں کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!