شیخ البانڈی اور دہمتوڑ تھائی کے مقام پر دو یوٹیلٹی سٹوروں کولوٹ لیاگیا۔

ایبٹ آبادکینٹ و نواں شہر پولیس سورہی تھانہ کینٹ و نواں شہر کی حدود شیخ البانڈی و دہمتوڑ تھائی کے مقام پر دو یوٹیلٹی سٹوروں سے نامعلوم چور تین لاکھ روپے نقدی و قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس گشت کم ہونے پر آئے روز چوری ڈکیتی کی ورداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ڈی پی او کی بنائی جانے والی سیکورٹی برانچ اور اسپیشل ٹیم رات بھر شادی بیاہ کے پروگراموں میں مصروف اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ کینٹ کی حدود میں گزشتہ روز نامعلوم چور شیخ البانڈی میں یویٹلٹی سٹور کے کنڈے توڑ کر اندر سے لاکھوں روپے نقدی و قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

اس طرح تھانہ نواں شہر کی حدود دہمتوڑ تھائی کے مقام پر نامعلوم چور دوسرے یوٹیلٹی سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی و قیمتی سامان چوری کر لیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!