تھانہ نواں شہر کی حدود جھاڑیاں روڈ پر ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات اورنقدی چھین کر فرار۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)تھانہ نواں شہر کی حدود جھاڑیاں روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پانچ مسلح افراد عثمان نامی شخص کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لے اڑے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب آٹھ اور نو بجے کے درمیان تھانہ نواں شہر کی حدود جھاڑیاں روڈ پر واقع نجی سکول سے ملحقہ عثمان نامی شخص کے گھر میں موٹر کار پر سوار پانچ نامعلوم مسلح شخص آئے اور گھر میں موجود اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک لاکھ روپے نقدی جب کے پانچ تولے سونا لے کر رفو چکر ہو گئے اطلاع ملتی ہیں ایس ایچ او تھانہ نواں شہر پرویزخان نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تمام تر ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد پانچ نامعلوم مسلہ ڈکیتوں کے خلاف علت نمبر 758 زیر دفعہ 382 کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس قسم کی ڈکیتی کی دلیرانہ وارداتیں نامی گرامی لوگوں کے گھروں میں ہو چکی ہیں مگر افسوس آج تک کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جا سکا دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ نواں شہر پرویز خان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری ٹیم نے واقعے کے تمام تر ثبوت اکٹھے کر رکھے ہیں اور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے انشائاللہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!