کاکول روڈ کے حساس ترین علاقے میں نامعلوم افراد کی دفترمیں توڑپھوڑ۔کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک، ڈی وی آر بھی چوری کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد: کاکول روڈ کے حساس ترین علاقے میں نامعلوم افراد کی دفترمیں توڑپھوڑ۔کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک، ڈی وی آر بھی چوری کرلیاگیا۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کاکول روڈ جوکہ ایبٹ آباد کا حساس ترین روڈ ہے۔ اس سڑک پر بسم اللہ ٹور اینڈ ٹریول کام کررہاہے۔ بسم اللہ ٹور اینڈ ٹریول کے ایم ڈی ڈاکٹر نذیر اعوان اپنی والدہ کی علالت کے باعث قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں گئے ہوئے تھے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم افراد دفترکے ساتھ ملحقہ زیر تعمیر مکان کے ذریعے بسم اللہ ٹور اینڈ ٹریول کے دفتر میں گھس گئے اور دفتر میں تمام سامان توڑ دیا۔ دفتر میں موجود تمام کمپیوٹرز کی ہارڈڈسک بھی چوری کرلی گئیں۔ دفتر میں موجود قیمتی سامان اور کاغذات وغیرہ بھی چوری کرلئے گئے۔ جبکہ نامعلوم افراد فرار ہوتے وقت سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر میں موجود ریکارڈنگ والی ہارڈ ڈسک بھی نکال کر ساتھ لے گئے۔ منگل کی صبح جب ملازمین میں داخل ہوئے تو تمام سامان ٹوٹا ہوا پڑا تھا۔ واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تھانہ کینٹ میں وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!