ایبٹ آباد دوکان سے تین لاکھ کے موبائل فون اور نقدی چوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد:تھانہ سٹی کی حدود میں چوروں کا راج پولیس سوئی رہی نامعلوم چور تھانہ سٹی کی حدود چٹہ پل سے تین لاکھ روپے کے موبائل نقدی لے اڑے متاثرہ دوکاندار کی طرف سے نامعلوم افراد کے خلاف اطلاعی رپورٹ درج کروا دی تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب تھانہ سٹی کی حدود چٹہ پل پر بشیر نامی دوکاندار کے ایزی پیسہ کی دوکان کے دیوار نامعلوم چور توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔دوکان کے اندر سے تین لاکھ روپے کے موبائل نقدی و دیگر ایشاء چوری کرکے فرار ہوگ?ے چوری و ڈکیتی کی ورداتوں کے بعد شہر بھر میں خوف و الہراس پھیل چکا ہے پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد کی سپیشل ٹیم بھی فوٹو سیشن تک محدود ہے جبکہ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کے آبائی شہر ایبٹ آباد میں امن امان کی صورتحال کے لی?ے ڈی پی او ایبٹ آباد کو تعنیات کیا گیالیکن ڈی پی او ایبٹ آباد موصوف بھی کرکٹ میچ کھیلنے تک محدود ہے جس کی وجہ سے شہر بھر کی سیکورٹی ڈی پی او ایبٹ آباد کی سیکورٹی میں مصروف رہتی ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں آئے روز چوری کی ورداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے شہریوں نے وزیراعلی کے پی کے آئی جی کے پی کے ڈی آ?ی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ نزیر کا کہنا تھا چوروں کی تلاش جاری ہے جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!