سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ کے گھر میں مسلح ڈکیتی۔ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

ایبٹ آباد: سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ کے گھر میں مسلح ڈکیتی۔ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری میں ناکام۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ نواں شہر احتشام کالونی میں رہائش پذیر ہیں۔ ہفتہ کی شام پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو ان کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دس تولے کے طلائی زیورات، دولاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی، ایس پی شعبہ تفتیش اشتیاق خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر اویس شفیق اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہواکہ مسلح ڈاکو ڈکیتی کے بعد گھر میں لگا سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر بھی اتار کر ساتھ لے گئے۔ جبکہ اردگرلگے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ڈاکوؤں کی گاڑی کی شناخت جاری ہے۔ ایس ایچ او نواں شہر پرویز خان نے دعویٰ کیاکہ ان شاء اللہ ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!