ساڑھے دس لاکھ روپے نقدی، پانچ تولے کے طلائی زیورات اورلاکھوں کا قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد:سلطان پور میں چوری کی دلیرانہ واردات چور ساڑھے 10 لاکھ روپے نقدی ساڑھے5 تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لے اڑے۔حویلیاں سلطان پور کینٹ زین العابدین روڈ محلہ حاجی خانباز کے رہائشی ملک عامرزمان ولد محمد زمان مرحوم نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کے دوسرے روز اپنے گاؤں گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا اور گھر میں موجود ساڑھے 10 لاکھ روپے کی نقدی، ساڑھے 5 تولہ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی لاکھوں روپے کا سامان غائب تھا۔تھانہ حویلیاں نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!