سٹیڈیم روڈ پرجیولرزباپ بیٹے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

ایبٹ آباد:سٹیڈیم روڈ پرجیولرزباپ بیٹے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سٹیڈیم روڈ پر شاہد نامی جیولرز اوراس کے بیٹے کو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روکا اوران سے بیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی اطلاع تھانہ نواں شہر کودی گئی۔ لیکن پولیس ڈاکوؤں کو گرفتارکرنے میں ناکام ہے۔ سٹیڈیم روڈ پر سرشام ڈکیتی کی واردات کے بعد لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایاجاتاہے۔ جبکہ علاقے میں پولیس کی گشت نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے ڈی پی او سے سخت حفاظتی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!