ہمارا فیس بک پیج

روٹس ملینیم سکول نے اپنے طلباء و طالبات کیلئے آن لائن تعلیم کا نظام متعارف کروا دیا۔

ایبٹ آباد (سعدی سعد سے) روٹس ملینیم سکول نے اپنے طلباء و طالبات کیلئے آن لائن تعلیم کا نظام متعارف کروا دیا۔ جس کے ذریعے اب طلباء گھر بیٹھے روزمرہ کلاسیں اٹینڈ کرکے نہ صرف تعلیم حاصل کر سکیں گے۔بلکہ امتحان اور دیگر معاملات میں بھی باقاعدہ حصہ لے سکیں گے۔ سکول انتظامیہ کے مطابق ملک بھر میں سکول کے ہزاروں طلباء و طالبات کو کمپیوٹر پر چلنے والے ایک آسان ویب پورٹل میٹریکس کے ذریعے یہ سہولت پہنچائی جا رہی ہے۔ جس کا استعمال اساتذہ، طلباء، والدین کے ساتھ ادارہ کے حاضری اور دیگر انتظامی امور میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

اس ضمن میں رابطہ کرنے پر سکول انتظامیہ نے بتایا کہ اساتذہ کو نئے نظام کے طریقہ کار سے آگاہی کے بعد اسے طلباء و طالبات کے لئے شروع کیا گیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے نتائج کافی حوصلہ افزاء ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئی صدی ایجادات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی متقاضی ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کیلئے سکول نے اپنے کلاس روم میٹریکس سے منسلک کر کے یہ قدم اٹھایا۔ جس کی بدولت طلباء و طالبات گھر بیٹھے تمام مضامین کی کلاسیں باقاعدہ اٹینڈ کر سکیں گے جبکہ انہیں کلاسوں میں پڑھائے جانے والے اسباق کا پرنٹ لینے کی سہولت کے ساتھ ورک شیٹ تیاری، ٹیوشن اور نتائج وغیرہ سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق آن لائن نظام کرونا وباء کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کا بہتری ذریعہ ہے جو متعلقہ سٹاف اور طلباء کی بہتری کیلئے اختیار کیا گیا اور توقع ہے کہ اگلے دنوں میں لاک ڈاؤن کے باوجود اس نظام کے ثمرات سے طلباء، والدین اور سکول پوری طرح مستفید ہوتے رہیں گے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!