تھانہ کینٹ کی حدود میں موٹرسائیکل چوروں کا راج۔یومیہ ایک درجنوں سے زائد موٹرسائیکل چوری ہونے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود میں موٹرسائیکل چوروں کا راج۔یومیہ ایک درجنوں سے زائد موٹرسائیکل چوری ہونے لگے۔پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام۔اس ضمن میں زرائع کے بتایا ہے کہ تھانہ کینٹ کی حدود لنک روڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر ایک نجی فیکٹری کے باہر زیمکو کا موٹرسائیکل کھڑا تھا۔جس کو دو نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دی گئی مگر پولیس موٹرسائیکل چوروں کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔زرائع کے مطابق ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود میں یومیہ ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل چوری ہونے لگے پولیس کی طرف سے جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی لگائی گئی مگر پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے زرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ شخص کی طرف سے اطلاعی رپورٹ درج کرلی۔لیکن وہ درخواست دردی کی ٹوکری تک محدود ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!