پانچ افرادکاقاتل صادق شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک۔ دوطرفہ فائرنگ میں پولیس اہلکاربھی زخمی۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) مانسہرہ پولیس تھانہ صدر کی بڑی کاروائی5 افراد کے قتل کے 3 مقدمات میں مطلوب اشتہاری /مفرور ملزم صادق شاہ ولد منور شاہ سکنہ ٹالی سیداں پولیس مقابلے میں اپنے دیگر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس جوان کانسٹیبل ظفر زخمی۔ہلاک ہونے والا ملزم مانسہرہ پولیس کو ایک چرواہے اور ایک گاڑی ڈرائیور قتل کے علاوہ ضلع راولپنڈی واہ کینٹ پولیس کو اپنی بیوی اور 2 بچیوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری صادق شاہ کی موجودگی کی اطلاع اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ملی۔اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹر نبیل کھوکر کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گل نواز خان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ٹالی سیداں میں ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نفری کو ترتیب دے کر چھاپہ زنی عمل میں لائی۔دوران چھاپہ زنی اشتہاری ملزم صادق شاہ نے اپنے دیگر 2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی باارادہ قتل فائرنگ شروع کی۔جو مسلسل تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہی۔پولیس کا جوان کانسٹیبلظفر اقبال مفرور ملزم صادق شاہ کی گولی لگنے سے بازو پر زخمی ہوا۔جسے فوری طور پرطبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا۔جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے اپنی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور اشتہاری ملزم صادق شاہ اپنے دوسرے نامعلوم ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہوا اور اس کے دیگر 2 نامعلوم ساتھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کے احکامات کی روشنی میں نامعلوم دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر کاروائیاں کررہی ہیں۔جلد دیگر نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ہلاک ہونے والا ملزم صادق شاہ مندرجہ ذیل مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا:
مقدمہ علت نمبر 168/17 جرم 302/109 تھانہ صدر مانسہرہ
مقدمہ علت نمبر 156/21 جرم 302/324/34 تھانہ صدر مانسہرہ اور مقدمہ علت نمبر 958/20 جرم 302/109/34 تھانہ واہ کینٹ پولیس ضلع راولپنڈی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!