سلیم نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

ایبٹ آباد تھانہ شیروان کی جرل گھریلو تنازعے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا ارتکاب جرم کے بعد ملزم موقع سے فرار مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ شیروان کی حدود جرل کے رہائشی سلیم ولد کالا اور اس کی بیوی ساجدہ بی بی کے درمیان گھریلو تنازعے پر معمولی توں تکرار شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدد اختیار کر گئی جس پر سلیم ولد کالا نے فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے ساجدہ بی بی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شیروان موقع پر پہنچ گئے اور زخمی سعید حبیبی کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی  پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

Facebook Comments