نامعلوم قاتل سردارعامر کورسیوں سے باندھ کرقتل کرنے کے بعد فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان)تھانہ سٹی کی حدود کچہری بازار میں نامعلوم افراد نے وقار ہوٹل کے مالک کو رسیوں سے باند کر گلہ دبا کر قتل کردیا گیا سٹی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ملزمان فرار مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب تھانہ سٹی کی حدود کچہری بازار میں واقع وقار ہوٹل کے مالک عامر گل کو نامعلوم افراد نے رسیوں سے باندھ کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا اور ملزمان ارتکابِ جرم کے بعد موقع سے باآسانی سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زرائع کے مطابق صبح تقریبا دس بجے مقامی تاجروں نے تھانہ سٹی کو اطلاع دی کہ وقار ہوٹل کے کمرہ نمبر 4 میں ہوٹل مالک کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر ایس ایچ او سٹی سردار واجد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ڈاکٹروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردیا سٹی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا مقتول عامر گل کی نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کردی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!