سردار بشارت صدرایبٹ آباد، اسد سعید ہری پور اور رفیق یوسف ایڈوکیٹ مانسہرہ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب۔

جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے سید خسات شاہ اور کا شف جدون 313 ووٹ لے کر برابر، دونوں چھ چھ ماہ کیلئے منتخب
سردار بشارت نے 333 ووٹ حاصل کئے مد مقابل نو سیر خان نے 299 ووٹ لئے نو منتخب عہدیداروں کا مسائل حل کا عزم
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ بارا بیٹ آباد کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا سردار بشارت ایڈوکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے جنرل سیکرٹری کیلئے دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں امیدوار 313 ووٹ لے کر برابر ہو گئے جس کے بعد دونوں کو چھ، چھ ماہ کی مدت کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے جنرل سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا قرعہ اندازی کے بعد پہلے چھ ماہ کیلئے سید حسنات شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اگلے چھ ماہ کیلئے کاشف خان جدون جنرل سیکرٹری ہوں گے کلب سیکرٹری سیکرٹری مالیات، لائبریری سیکرٹری اور ایگزیکیٹو باڈی کے ممبران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں نو منتخب عہدیداروں نے آئین اور قانون کی بالا دستی اور وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کا عزم کیا۔

ڈسٹرکٹ بارا بیٹ آباد کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ ہفتے کے روز ہوئی جس میں کل 996 رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا صدارت کیلئے سردار بشارت ایڈوکیٹ 333 ووٹ لے کر منتخب ہوئے ان کے مد مقابل نو یسر خان ایڈوکیٹ نے 299 ووٹ حاصل کیے نائب صدر کیلئے ظہیر قریشی نے 442 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل سجا د اشرف ایڈوکیٹ نے 180 ووٹ حاصل کیے جنرل سیکرٹری کیلئے سید حسنات شاہ ایڈوکیٹ اور کاشف خان جدون ایڈووکیٹ 313 ووٹ لے کر برابر ہو گئے جس کے بعد دونوں امیدواروں کو چھ، چھ ماہ کی جنرل سیکرٹری شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے چھ ماہ کیلئے جنرل سیکرٹری شپ سید حسنات شاہ ایڈووکیٹ کو دے دی گئی جبکہ اگلے چھ ماہ کیلئے کاشف خان جدون ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ہوں گے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کیلئے نیم ایڈوکیٹ 365 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل ارسالان ایڈوکیٹ نے 258 ووٹ حاصل کیے جبکہ لائبریری سیکرٹری راحیل یعقوب، سیکرٹری مالیات افراسیاب ایڈوکیٹ، کلب سیکرٹری شاہنواز خان اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران سید ذوالفقار شاہ، سردار مظفر خان اور سید ناصر علی گیلانی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں نومنتخب صدر سردار بشارت ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی بالا دستی اور وکلاء کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہوگی وکلاء نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترتے ہوئے وکلاء کی بھر پور خدمت کریں گے۔

اسد سعید خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ہری پور کے صدر منتخب۔

اسد سعید خان 368 ووٹ لے کر صد رسید ضیاء عباس شاہ جنرل سیکرٹری بن گئے واجد شاہ گیلانی 168 ووٹ لے سکے دیگر تمام عہدوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں الیکشن کمشنر کے نتائج کے اعلان پر امیدوار کے حامیوں کا جشن۔
ہری پور (وائس آف ہزارہ) ہری پور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، اسد سعید خان بھاری اکثریت سے صدر جبکہ سید ضیاء عباس شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اسد سعید خان نے 368 ووٹ لیئے جبکہ انکے مد مقابل واجد شاہ گیلانی 168 ووٹ لیئے جبکہ سید ضیاء عباس نے 359 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی انکے مد مقابل جنرل سیکرٹری کے امیدوار توصیف احمد 175 ووٹ لیکر ناکام ہوئے الیکشن کمشنر کی جانب سے نتائج کے اعلان کیسا تھ ہی کامیاب امیدواروں کے حامی وکلاء کا جشن مٹھائیاں تقسیم کیں دیگر تمام عہدوں پر امید وار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کے انتخابات پر امن طریقے سے مکمل ہو گئے صدارت کے لیئے اسد سعید خان اور واجد شاہ گیلانی جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیئے سید ضیاء عباس شاہ اور توصیف احمد مدمقابل تھے نتائج کے مطابق اسد سعید خان 368 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ انکے مد مقابل واجد شاہ گیلانی 168 ووٹ لیکر نا کام اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر ضیاء عباس نے بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹی انہوں نے 359 ووٹ حاصل کیئے جبکہ انکے مدمقابل توصیف احمد ایڈوکیٹ نے 175 ووٹ حاصل کر سکے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئے۔

مانسہرہ بار انتخابات: رفیق یوسف صدرا ظہر سجاد جنرل سیکرٹری منتخب۔

کامیاب ہوئے انکے مد مقابل نعیم الرحمان نے 232 ووٹ حاصل کیئے جو ائنٹ سیکریٹری کے امید وار احسن امان خان 267 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے انکے مد مقابل سید عاصم کامران نے 264 ووٹ حاصل کیئے نو منتخب صدر محمد رفیق یوسف نے اس موقع پر تمام اراکین بار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اراکین بار کے حقوق کے لیئے وہ ہمہ وقت حاضر ہونگے۔
مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) مانسہرہ ڈسٹرکٹ بار انتخابات محمد رفیق یوسف بھاری اکثریت سے صدر ڈسٹرکٹ بار منتخب اظہر سجادرمز جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن،مانسہرہ کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے صدارت کے لیئے سابق صدر وقاص رضا خان اور محمد رفیق یوسف کے درمیان مقابلہ ہو صدارت کے امیدوار محمد رفیق یوسف نے 273 ووٹ حاصل کیئے۔انکے مد مقابل وقاص رضا خان نے 228 ووٹ حاصل کیئے جنرل سیکریٹری کے امیدوار اظہر سجا در مز نے 264 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔سابق صدر وقاص رضا خان اور محمد رفیق یوسف کے درمیان مقابلہ ہوا رفیق یوسف نے 273 ووٹ حاصل کیئے۔مد مقابل وقاص رضا خان 228 ووٹ حاصل کر سکے، اظہر سجاد نے 264 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!