ہمارا فیس بک پیج

مسلم لیگی کارکن کسی کو پاکٹ جماعت بنانے کی اجازت نہیں دیں گے: سردار مہتاب احمد خان۔

ایبٹ آباد سابق وزیر اعلیٰ و گورنر خیبر پختونخواہ و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے نظریاتی ورکروں نے پرویز مشرف کی آمریت کے دو ر میں بھی سختیاں برداشت کی ہیں اور آئندہ بھی ہر مشکل اور آڑے وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اس آڑے وقت میں بھی حالات پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور ان کے نظریاتی کارکن بھی ان کے مشن اور منشور پر عمل پیرا ہیں نظریاتی ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں نظریاتی کارکن کسی کو پاکٹ جماعت بنانے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی چھاتہ برداروں کو قبول کیا جائے گا میں خود مسلم لیگی ہوں مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے میرا سرمایہ میری جماعت کے نظریاتی کارکن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ایبٹ آباد کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ناراض ارکان سابق بلدیاتی نمائندگان اور پارٹی کے کارکنان کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مختلف وفود نے سردار مہتاب احمد خان سے مطالبہ کیا کہ ضلع ایبٹ آباد میں وہ پارٹی کو تباہ ہونے سے بچائیں اور اس میں مداخلت کرتے ہوئے چھاتہ برداروں کا راستہ روکیں اور تنظیم سازی کے نام پر پارٹی کو تباہ ہونے سے بچایا جائے وفد میں سابق تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز،سابق ضلعی کونسلر ندیم احمد مغل، سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ملک شفیق اعوان،سابق سٹی صدر محمد خان سواتی، سابق تحصیل کونسلرز ریاض قریشی، حنیف عباسی، عنصر حیات عباسی کے علاوہ سید حماد شاہ، شبیر احمد سہگل اور دیگر افراد شامل تھے۔

اس موقع پر سردار مہتاب احمد خان نے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کے لیئے کسی کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے اور نظریاتی کارکنان کے اندر پائی جانی والی تشویش کو بخوبی سمجھتا ہوں اور اس سے آگاہ ہوں میں تمام نظریاتی کارکنان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ آپس میں اتفاق و اتحاد برقرار رکھیں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور نظریاتی کارکنان اکھٹے ہو کر پارٹی کو منظم کریں نظریاتی کارکنان کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!