عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا سابقہ وزیر اعلی و گورنر کا سرکل بکوٹ کے بلدیاتی چیئر مینوں سے خانسپور میں ملاقات میں اعلان۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سابقہ گورنر سردار مہتاب احمد خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان پارٹی ٹکٹ سے نہیں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا سابقہ وزیر اعلی کی سرکل بکوٹ کے بلدیاتی چیئر مینوں سے خانسپور میں ملاقات میں اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ گورنر سردار مہتاب احمد خان نے خانپور میں گزشتہ دنوں سرکل بکوٹ سے منتخب ہونے والے ن لیگ کے بلدیاتی چیئرمینوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے با ضباطہ طور پر آئندہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سردار مہتاب نے کہا کہ میں سرکل بکوٹ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا آئندہ آمدہ انتخابات میں پارٹی نے ٹکٹ نہ بھی دیا تو ہر حال میں الیکشن میں حصہ لوں گا سابقہ گورنر کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام میری طاقت ہیں امید ہے عوام میرا ساتھ دے گی اس موقع پر سرکل بکوٹ سے منتخب ہونے والے چیر مینوں نے سردار مہتاب کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ آپس کے اختلافات کو ختم کریں تاہم سردار مہتاب نے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے سے بلدیاتی نمائندوں کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں چیئر مین ویلج کونسل مجہوہاں عبد الجبار عباسی، سردار صادق با بو عباسی، سیف اللہ انتخابات میں پارٹی نے ٹکٹ نہ بھی دیا تو ہر حال میں الیکشن میں حصہ لوں گا عوام میری طاقت ہیں امید ہے عوام میرا ساتھ دیگی عباسی و دیگر نے شرکت کی۔
