معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

حویلیاں:معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ حویلیاں گاؤں کے محلہ خانخیل کے رہائشی سرفرازخان ولد خان افسر نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اپنے حقیقی بھائی منیرخان ولد خان افسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ حویلیاں بمع نفری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو سینے میں گولیاں لگیں۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ حویلیاں میں ملزم سرفرازخان کیخلاف قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!