جھگیاں کامشہور منشیات فروش سرتاج دوکلوسے زائد چرس سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد:ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری دو منشیات فروشوں سمیت غیر قانونی پسٹل رکھنے والا شخص گرفتار مقدمات درج اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ عارف تنولی نے نفری کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے سرتاج ولد محمد اقبال ساکنہ جھگیاں سے 2305 گرام اعلی کوالٹی چرس،اقبال حرف بالی ولد صاحب دین ساکنہ ڈی ایچ کیو کالونی سے 1805 گرام چرس اور 53 گرام آئس برآمد کر لی جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران منیرخان بلد مالوک ساکنہ جھگیاں سے 30 بور پسٹل برآمد کر کے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 9D/11A,9D,15AA KPK کے تحت مقدمات درج کر لیے گزشتہ روز تینوں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو جیل روانہ کر دیا ایس والے سے ایس ایچ او تھانہ کینٹ عارف تنولی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایبٹ آباد شہر سے منشیات جیسی لعنت کو ختم کر کے دم لوں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!