محکمہ تعلیم کے ملازمین کے بچوں کو سال2020 کیلئے وظائف دینے کا اعلان۔

پشاور: ایجوکیشن ایمپلائیز فاؤنڈیشن محکمہ تعلیم کے اہل کاران کے ان بچوں کو جو انٹرمیڈیٹ سال اول اور بیچلرز سال اول میں زیر تعلیم ہوں میرٹ وظائف دے گی جبکہ جماعت دہم میں پڑھنے والے بچوں کو COVID-19کی وجہ سے نتائج میں نمبرات نہ ملنے کی وجہ سے اس سال میرٹ وظائف نہیں دیئے جائیں گے۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے تمام صوبائی ڈائریکٹرز، ضلعی ایجوکیشن افسران، ضلع کی سطح پر نامزد ای ای ایف کے فوکل پرسنز اور ضلعی سطح پر کوآرڈینیٹنگ کالجز کے پرنسپل حضرات کے نام ایک تفصیلی مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ15 جنوری2021 مقرر کی گئی ہے۔ درخواست فارم متعلقہ ضلعی تعلیمی دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں یا ای ای ایف سے بذریعہ ای میل ایڈریس eefkpk@gmail.com بھی منگوائے جا سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ فیس بک اکاؤنٹ Facebook.com/EEF.KP پر بھی دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ ای ای ایف کی مذکورہ میرٹ سکالر شپ چھ ہزار روپے فی کس سالانہ کے حساب سے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!