کارلفٹرسکول ٹیچر کا موٹرسائیکل چوری کرکے فرار۔

ایبٹ آباد:تھانہ مانگل کی حدود جی پی ایس مانگل کے باہر اسکول ٹیچر کا کھڑا موٹر سائیکل چور لے اڑے تھانہ مانگل میں رپورٹ درج زاریع کے مطابق ایک روز قبل ایبٹ آباد پولیس نے قلندر آباد میں کھلی کچہری بھی کی تھی جس کے اگلے روز 27/ 10/ 2020 کو چوروں نے واردات کرتے ہوئے جی پی ایس مانگل کے ٹیچر سیف اللہ کا اسکول کے باہر کھڑا موٹر سائیکل نمبر5349 سی ڈی 70 چور لے کر فرار ہو گئے اور ضلع پولیس کو چیلنج بھی دے گئے مانگل پولیس نے واقعہ کی رپوٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ھے پولیس زاریع کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر کے برآمدگی بھی کرائے گی۔ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ھے چوکی سکندر آباد تھانہ میرپور کینٹ نواں شہر کی حدود میں وارداتیں ہو چکی ہیں ایک منظم گروہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!