بچے کے ساتھ جنسی بدفعلی کر کے نازیبا ویڈیو بنانے والاسکول ٹیچر رفاقت علی گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)ہری پور کے علاقہ کھلابٹ ٹاؤن شپ پولیس نے بچے کے ساتھ جنسی بدفعلی کر کے نازیبا ویڈیو بنانے والے سکول ٹیچر رفاقت علی کو گرفتار کر لیاملزم رفاقت علی پیشے کے لحاظ سے سکول ٹیچر ہے اور حافظ قرآن ہے۔جسکی 5 ماہ قبل تقرری ہوئی تھی پولیس زرائع کے مطابق ملزم رفاقت علی گزشتہ چند سال سے ہری پور کے نواحی علاقہ کھلابٹ ٹاؤنشپ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور مختلف کام کاج کرتا رہتا ہے واقعہ کے مطابق ایک دن قبل روز قبل ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔جس میں ایک شخص کو ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بچہ کھلابٹ ٹاؤنشپ محلہ دربند میں رہائش پذیر ہے جو کہ کچھ عرصہ قبل کھلابٹ ٹاؤنشپ محلہ دربند میں رہنے آئے تھیجب ملزم کی شناخت ہوئی تو ملزم حافظ قرآن اور سکول ٹیچر نکلا۔جس کا نام رفاقت علی ولد بوستان سکنہ محلہ تیربٹ نیو دربند کے نام سے ہوئی جس کو تھانہ کھلابٹ پولیس نے تھانہ دربند پولیس کے خصوصی تعاون سے راتوں رات محلہ تیربٹ نیو دربند ضلع مانسہرہ سے گرفتار کر کے تھانہ کھلابٹ منتقل کیا جہاں پر ملزم حافظ رفاقت علی کے خلاف زیر دفعہ 355/337 کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!