سیکرٹری ریلیف خیبرپختونخواہ عامرلطیف کا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے دفترمیں پہنچ گئے۔

ایبٹ آباد(حمداللہ خان سے)ایبٹ آبادسیکرٹری ریلیف عامر لطیف نے ریسکیو کے ضلعی ایبٹ آباد دفتر،11 سٹیشن اور نئی تعمیر ہونے والی سٹیشن 11 ریسکیو ایبٹ آباد کی عمارت کا معائنہ کیا۔ ریسکیو1122 کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس مو قع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف ایمرجنسی کے دوران استعمال ہو نے والے آلات اورعوام الناس کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ عمران خان یوسفزئی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے پاس بین الاقومی معیار کے جد ید ترین آلات موجود ہیں جس میں ایمبولینس، فائر ویکل، واٹر براوزر، ریسکیو ویکل، موجود ہے۔اس کے علاوہ اندرون شہر تنگ گلیوں میں پرانی اور تاریخی عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے منی فائر ٹینڈر بھی موجود ہیں۔

سیکرٹری ریلیف عامر لطیف نے ریسکیو 1122کی جانب سے غریب عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت اور بہترین خدمات مفت فراہم کرنے پرادارے کے کردار کو سراہا اور خر اج تحسین پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں اور آلات کا معائنہ کرنے کے بعد یقین ہوگیا کہ عوام کو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ریسکیو1122شب وروز موجود ہے۔ ریسکیو خدمات کسی بھی محفوظ معاشرے کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ سیکرٹری ریلیف عامر لطیف نے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے معائنے کے دوران ایکسین سی این ڈبلیو کو کام کو معیاری اور جلد از جلد مکمل کرنے احکامات جاری کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!