ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے ٹرک کی ٹکر سے سیکورٹی فورسزکا آفیسرجاں بحق۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)ایوب میڈیکل کمپلیکس کے باہر ٹرک کی ٹکر سے سیکورٹی فورسزکاآفیسرجاں بحق۔نعش ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل اس ضمن ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسزکیساتھ تعلق رکھنے والے آفیسرحارث ولد عارف ساکنہ پھلڑہ عمر 28 سال جو چھٹی کرکے اپنے گھر کمپلیکس کے سامنے واپس جارہے تھے کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے باہر پہنچتے ہی ایک شخص کو بچاتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نمبر GLAT 3345 کے نیچے آکر زندگی کی بازی ہار گئے۔جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سردار واجد موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لیکر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے نعش کو وارثاء کے حوالے کردی میرپور پولیس نے ٹرک ڈرائیور ثاقب ولد مسکین ساکنہ حویلیاں کو گرفتار کر لیا اور واقع کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!