ایبٹ آباد جیل ناقص سکیورٹی قیدیوں کے لیے خطرہ بن گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد جیل ناقص سکیورٹی قیدیوں کے لیے خطرہ بن گئی جیل کے مین گیٹ پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکار اپنی دھن میں مگن شہری بے غیر چیکنگ کے جیل کے صحن میں گھومنے لگے اعلی افسران جیل کی سکیورٹی سخت بنائی جائے۔اس ضمن میں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد شہر میں واقع ملکپورہ جیل قیدیوں کے لیے سکیورٹی رسک بن گیا ایبٹ آباد جیل کے مین گیٹ پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار اپنے نجی کاموں میں مصروف رہنے کے ساتھ ساتھ اپنی دھن میں مگھن رہتے ہیں جیل کے گیٹ پر کسی قسم کا جامع سکیورٹی چیک نہیں شہری با آسانی جیل کے مین گیٹ سے اندر جا کر جیل کے صحن میں گومتے پھرتے رہتے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

زرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ جیل کے اندر منشیات بھی باآسانی فروخت ہوتی ہے جس پر کوئی چیک اینڈ بلنس نہیں اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا عدالتی جرائم پیشہ عناصر کو جیل سزا کے طور پر سدھرنے کے لیے بھیجتے ہیں کہ وہ سزا کاٹ کر جب جیل سے واپس آئے تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ معاشرے کے اچھے شہری بن سکے مگر افسوس ہمارے جیل منشیات کی منڈی بن چکے ہیں جیل سیکورٹی رسک ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات کی ترسیل کی آماجگاہ بھی ہے جیل میں آنے والا ہر قیدی اچھا شہری بننے کے بجائے مزید جرائم پیشہ بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!