وویمن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سیمینار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کورونا وائرس سے بچاؤ آگاہی اور طبی عملہ کی فرنٹ لائن خدمات پر حرا جنرل ہسپتال ایبٹ آباد،پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا، یونیسیف اور جناح انٹر نیشنل ہاسپٹل کے اشتراک سے وویمن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر خان جدون،سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی آمنہ سردار، پرنسپل ڈین وومن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ڈاکٹر سلمی کنڈی کے علاوہ میڈیکل سے وابستہ مرد خواتین بھی شریک تھے۔

سیمینار میں عام عوام تک کرونا وائرس اور اس سے بچاؤ کے طریقوں کو پہنچانا اور عملدرآمد کے لئے آگاہی دینا تھا۔ پروگرام میں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر خان جدون،سابق ایم پی آمنہ سردار، پرنسپل وویمن میڈیکل کالج ڈاکٹر سلمی کنڈی، ونگ کمانڈر ایاز خان جدون اور ڈاکٹر ایاز نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں کرونا کی وبا اور اور اسکے سد باب پر مفصل گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر مقررین نے کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ہے عمل پر زور دیا،عالمی وباء سے دنیا بھر میں قیمتی انسانی زندگیوں کا نقصان ہوا اس سے بچاؤ کا واحد حل سماجی فاصلہ،فیس ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال ہے،اختتام پر تمام شرکاء میں تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔پروگرام میں کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!