سیشن جج میڈم۔منیرہ عباسی صارف عدالت کا عوامی مفاد میں تاریخ ساز فیصلہ۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)سیشن جج میڈم۔منیرہ عباسی صارف عدالت ہری پور کا عوامی مفاد میں تاریخ ساز فیصلہ۔بزرگ شہری کو سبسڈی کی رقم کی فراہمی میں تاخیر و کوتاہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہری پور کی تنخواہ فوری بند کرنے کا حکم اور پچاس ہزار روپیہ جرمانہ۔کسی بھی محکمے یا شخص کو عوام کے حقوق سلب کرنے اور دھوکہ فراڈ کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ سیشن جج صارف کورٹ میڈم منیرہ عباسی کے دوران سماعت ریمارکس یہ پچاس ہزار کی رقم درخواست گزار کو ادا کی جائے گی۔

بزرگ شہری کو محکمہ زراعت نے بیج مارکیٹ ریٹس سے زیادہ قیمت پر دیے اور یہ کہا گیا کہ آپکو بعد میں سبسڈی دی جائے گی جب سبسڈی کے لیے بزرگ شہری کاشتکار نے رابطہ کیا تو کارڈ بنانے کا کہا گیا حبیب بینک نے مشین خرابی کا کہہ کر، نادرا بھیجا گیا تنگ آ کر شہری نے صارف عدالت رجوع کیا جس پر ان کو فوری انصاف مل گیا عوامی حلقوں کا اظہار تشکر میڈم منیرہ عباسی کے بہترین فیصلوں کی بدولت عوام کا صارف عدالت پر اعتماد میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!