آل ٹریڈرز ون ووٹ ون شاپ الیکشن امیدواروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

ایبٹ آباد:آل ٹریڈرز ون ووٹ ون شاپ الیکشن امیدواروں کی دوڑیں لگ گئیں 63ٹریڈو بازار یونینز نے اپنی ووٹر لسٹیں جمع کروا دیں 42بازار وائز پینلز نے اور 13مرکزی کابینہ کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کر لئے مجموعی طور پر 7562ووٹرز کی رجسٹریشن کروا لی گئی جو کہ ان 63ٹریڈ و بازاروں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے فارم میں 6مرکزی کابینہ و دس بازار وائز زونز کے انتخابات نشانات بھی دیئے گئے ہیں جو متعلقہ امیدواران اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرواتے وقت اپنی پسند کے نشانات کی درخواست بھی ہمراہ جمع کروائیں گے اس طرح اتوار کے دن پہلے روز ہی تاجروں کی اکثریت نے وت ووٹ ون شاپ فارمولے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا صبح 9بجے سے شام تک بھرپور سرگرمیاں جاری رہیں متعلقہ بازاروں نے اپنی اپنی ووٹر لسٹیں جمع کروانے کے بعد تصاویر بھی بنوائیں اور کاغذات نامزدگی بھی وصول کئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی وصولی کا عمل 12فروری تک جاری رہے گا جبکہ13سے 15فروری کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد کاغذات واپسی کا عمل مکمل کر کے 18فروری کو باقاعدہ حتمی لسٹ اور متعلقہ امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے جائینگے مرکزی کابینہ کیلئے ترازو‘ چاند‘ شاہین‘ گلاب کا پھول‘ اور کتاب نشانات اور بازار وائز ٹریڈ کیلئے پنکھا‘ بلب‘ بیلچہ‘ کرسی‘ بالٹی‘ پیالہ‘ سیڑھی‘ ٹیبل‘ واشنگ مشین‘ اور درخت کے نشانات رکھے گئے ہیں جو امیدواروں کی پسند پر الاٹ ہونگے رجسٹرڈ ووٹروں میں عید گاہ روڈ 38صدر بازار 162میاں فیروز الدین سٹریٹ 66کچہر ی روڈ 192صدیق اکبر چوک 253پرانی سبزی منڈی و مولانا اسحاق روڈ 192مین بازار 92مسجد بازار 68موتی بازار 128لنک روڈ 392سبزی منڈی 30رئیس خانہ بازار 85ملکپورہ 232نورالدین بازار 72گامی اڈہ مال روڈ کریم پرورہ 732کیہال 142و دیگر شامل ہیں۔

Facebook Comments