باؤلے کتوں نے متعدد بچوں کو کاٹ کھایا۔

ایبٹ آباد:گلیات محکمہ وائلڈلائف کی نااہلی۔شیر کی خوراک کے للئیے پھنکے گئے کتے عوام کے لئے بال و جان بن گئے۔ تھانہ بگنوتر کی حدود باغ حویلی میں باولے کتوں کی بھر مار سے کتوں نے درجنوں بچوں کو کاٹ دیا دو بچوں کی حالت تشویش ناک ایوب میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا۔انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود اس ضمن میں باغ حویلی کے رہائشی محمد اشفاق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا 9 سالہ بیٹا سیام جو دوسری جماعت کا طالب علم بھی ہے جو سکول کی چھٹی کے بعد اپنے دوست عثمان ولد عبدالرشید عمر 8 سالہ کے ساتھ ٹیوشن پڑھنے جارہا تھاکہ اچانک باولے کتوں نے حملہ کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیا۔اس کے علاوہ دس سے زائد بچوں کو بھی باولے کتوں نے کاٹا میرے بیٹے اور اس کے دوست کو ہمیں نے فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا باولے کتوں کی بھر سے ہمارے علاقے میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔گزشتہ چند دنوں سے محکمہ ویلڈلائف کے اہلکاروں نے جنگلی شیروں کی خوراک کی وجہ سے پورے علاقے کے جنگلوں میں کتے پھنک دیے جس پر آئے روز شیروں کے شکار سے بچ کر جنگل سے باہر آنے والے کتے عوام کے لئے۔وبال جان بن گئے۔ضلع انتظامیہ سے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ ویلڈ لائف کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کریں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کریں کہ وہ کتا مار مہم شروع کرکے باولے کتوں کا خاتمہ کریں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!