شاطرنوسرباز گاڑیوں کی لین دین میں ایبٹ آباد مانسہرہ ہری پور اوردیگراضلاعمیں شہریوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار۔

ایبٹ آباد:شاطرنوسرباز گاڑیوں کی لین دین میں ایبٹ آباد مانسہرہ ہری پور شنکیاری چارسدہ میں شہریوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرارمتعدد تھانوں میں ایف آئی آر درج شنکیاری کے رہائشی نے شہریوں سے دھوکہ دہی نوسربازی سے رقم لے کر روپوش ہونے والے نوسرباز کا پتہ بتانے والے کوایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیااس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ شاطر بوڑھا نو سرباز حاجی نیک احمد ولد عبدالخالق سکنہ پشاور حیات آباد حال مقیم ایبٹ آبادنے گاڑیوں کی لین دین میں ہزارہ بھر میں درجنوں افراد کو چونا لگا کر لاکھوں روپے لوٹ کرفرار ہوگیا ہے۔

جس کے خلاف مانسہرہ شنکیاری ہری پور چارسدہ میں نوسربازی دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں بوڑھا نوسربازمختلف شہریوں کو رقم واپسی کے لیے اپنی بیوی سمیت دیگر رشتہ داروں کے نام مختلف بنکوں کے چیک دے رکھے زرائع نے تصدیق کی ہے کہ مانسہرہ میں پندرہ لاکھ شنکیاری میں دس لاکھ ایبٹ آباد میں دس لاکھ ہری پور میں پندرہ لاکھ چارسدہ میں سات لاکھ روپے کے فراڈدکرکے شاطر نوسرباز روپوش ہوچکا ہے جس کے متاثرین سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں شنکیاری کے رہائشی قاری صاحب نے نوسرباز کا پتہ بتانے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ بھی لگا دی ہے شاطر نوسرباز پانچ مختلف نمبر استعمال کررہا تھا جوکہ سندھ کراچی مظفرآباد کے شہریوں کے نام رجسٹرڈ تھے نوسربازنیک احمد نے دھوکہ دہی سے تین شادیاں بھی کررکھی تھیں اور گزشتہ پانچ سال سے ایبٹ آباد جھگیآں کے قریب رہائش پذیر تھا متاثرہ شہریوں نے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے نوسرباز کی جلد گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!