سٹی پولیس سوئی رہی۔کچری روڈ پر نامعلوم چور نے ایک ہی رات میں دو دوکانوں کا صفایا کردیا۔

ایبٹ آباد:سٹی پولیس سوئی رہی۔کچری روڈ پر نامعلوم چور نے ایک ہی رات میں دو دوکانوں کا صفایا کردیا۔پولیس گشت نہ ہونے کی صورت میں چوری ڈکیتی کی ورداتوں میں اضافہ ہوگیا۔پولیس چور پکڑنے میں ناکام۔شہریوں میں خوف و لہراس پھیل گیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ سٹی میں تمام سٹاف مکمل ہونے کے باوجود تھانہ سٹی کی گشت رات گئے نہ ہونے کے برابر ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران صوبائی حکومت کی طرف کپڑے شوز اور منیاری کی دوکانیں کھولنے پر پابندی عائد ہے لیکن پورا پورا دن تھانہ سٹی کے پولیس اہلکار انکی دوکانیں کھولنے اور بند کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈی ایس پی راجہ محبوب کو بھی کینٹ سرکل کا چارج دے دیا تھا چار بجتے ہی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی ہاتھ میں ڈنڈا پکڑ کر بازار کے تاجروں کو اس طرح بھگاتے ہیں جس طرح بھیڑبکریاں کسی کے باغ میں گھس جاتی ہیں۔چار بجے کے بعد بھی پولیس کی طرف سے غریب ریڑھی بانوں کو تھانے میں بند کردیا جاتا ہے لیکن نامی گرامی دوکانوں کے ملکان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ایس ایچ او کی طرف سے غریب ریڑھی بانوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے اپنی کارکردگی شو کی جانے لگی ہے چار بجے کے بعد تمام پولیس اہلکار بازار سے مکمل لاپتہ ہوجاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گشت نہ ہونے کی وجہ سے ہفتے اور اتور کی درمیانی رات کو نامعلوم چور کچری روڈ کے دو دوکانوں کے کنڈے توڑ کر دوکانوں کا صفایا کرکے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں سیکورٹی گارڈ جب اپنی ڈیوٹی پر پہنچا تو اس نے دوکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھے تو اس نے فوری طور پر دوکان کے مالکان سے رابطہ کیا۔متاثرہ دوکانداروں کی طرف سے سٹی پولیس کو کال کی گئی لیکن سٹی پولیس حسب معمول اپنی روایت کے مطابق ہی پہنچی پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور ایک سادہ کاغذات پر اطلاعی رپورٹ درج کرکے خانہ پوری کے لیئے تفتیش شروع کردی۔ایک دن میں دو دوکانوں کی چوری ہونے پر شہریوں میں خوف و لہراس پھیل چکا ہے جس پر شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹی پولیس کی گشت نہ ہونے کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!